اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی پاسدران بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ 24 گھنٹوں میں 35 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جہاز شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان آئل ٹینکر، کنٹینرز، جہازوں نے ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے اب تک 94 جہازوں کو واپس بھیجا: سینٹکام

دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے اب تک 94 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

سینٹکام کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے