اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام پہلے ہماری دوسری یا تیسری بڑی تشویش تھی، اب پہلی تشویش ہے، ایران اپنے پاس موجود ہر ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انور قرقاش کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک اور جنگی مرحلہ صورتِ حال کو پیچیدہ بنا دے گا، آبنائے ہرمز پر کسی بھی تبدیلی کے ناصرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ یورپ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ یورپ آبنائے ہرمز کے معاملے کو اپنے توانائی اور تجارت کے معاملے کے طور پر دیکھے، ہم سیاسی حل چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ سیاسی حل خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دے گا۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کیلئے ناکہ بندی مہنگی یا ادائیگی؟

انور قرقاش نے بتایا کہ اوپیک کو چھوڑنے کے بارے میں متحدہ عرب امارات پچھلے 3 سال سے سوچ رہا تھا۔

امارات کے صدارتی مشیر نے کہا کہ سفارتی راستہ تلاش کرنا نہایت اہم ہے، تاہم سفارتی راستے کو مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کسی بھی قومی دفاعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں، امریکا ہر خلیجی ملک کے اندازوں میں پہلے سے زیادہ مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے