اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی سفارتخارنے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کو پاکستان کے عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی نے متاثر کردیا۔

ایک بیان میں نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی نے متاثر کیا ہے جبکہ پاکستانی دستکاری اور مہارت عالمی سطح پر منفرد شناخت رکھتی ہے۔

انہوں نے نہ صرف لاہور قلندرز کی پاکستان سپر لیگ میں کامیابی دیکھی بلکہ کرکٹ کے فروغ کےلیے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا جنون فٹبال تک محدود نہیں بلکہ کرکٹ بھی عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی نے انہیں متاثر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل معاشروں کو جوڑنے اور قوموں کی ثقافت و تاریخ کی عکاسی کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان اور ان کی آبائی ریاست ٹیکساس میں کھیلوں سے محبت ایک مشترکہ جذبہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے