اسلام آباد (مانند نیوز)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال کے باعث آزاد کشمیر میں سیاحوں کے داخلے کیلئے 15 دن کی پابندی عائد کردی گئی۔

آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر آنے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاح اور مسافر 5 تا 20 جون آزاد کشمیر آنے سے اجتناب کریں، سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آئے افراد کل شام تک آزاد کشمیر سے نکل جائیں۔

پاکستان میں مقیم مہاجرین کی 12 نشستوں کے معاملے پر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو احتجاج کی کال دی ہے، جس کے باعث آزاد کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے پاکستان کی حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، جس کے بعد پاکستان حکومت نے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آزاد کشمیر بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی پولیس کے 1500 سے زائد جوان آزاد کشمیر میں ڈیوٹی دیں گے، اسلام آباد پولیس سے ایک ڈی آئی جی، 2 ایس ایس پیز، 4 ایس پیز نفری کے ہمراہ ہوں گے، نفری میں 8 ڈی ایس پی، 16 انسپکٹر اور 22 سب انسپکٹر بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ڈیوٹی دینے والوں میں 70 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 1382 کانسٹیبل شامل ہیں، اسپیشل ڈیوٹی کیلئے نفری میں سی ٹی ڈی، سی پی سی، سیف سٹی کے اہلکار شامل ہیں، سیکیورٹی ڈویژن، آپریشن ڈویژن کے اہلکار بھی اسپیشل ڈیوٹی میں شامل ہیں، لاجسٹک ڈویژن، اسلام آباد ٹریفک پولیس، اے ٹی ایس اور اسپیشل برانچ سے بھی اہلکار ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے