اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ہو گئے جبکہ سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔

آپریشن بلیو اسٹار کا آغاز 1 جون 1984ء کو گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے سے ہوا تھا جس میں ہزاروں نہتے مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھارتی فوج کی سفاکی کا نشانہ بنے تھے۔

امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ عالمی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی تھا۔

اٹلی میں علیحدگی پسند خالصتان ریفرنڈم، سکھوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالے

برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک میں آپریشن بلیو اسٹار پر بھارت کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ مشرقی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نااہل ہے جبکہ سکھ موٗرخ ہرجندر سنگھ دلگیر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا سکھوں کے خلاف آپریشن بلیو اسٹار ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے