نئی دہلی(اے ایف بی) بھارت میں تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلباء کے احتجاج میں شدت آ گئی۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے جنترمنتر پر بھرپور احتجاج نے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو مودی حکومت کیخلاف کھڑا کر دیا، احتجاج کے دوران بھارت کے ناقص تعلیمی نظام اور گودی میڈیا کیخلاف مسلسل نعرے گونجتے رہے۔احتجاج میں طلباء اور نوجوانوں کی جانب سے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔بھارتی طلبہ کا کہنا ہے کہ دھرمیندر پردھان ایک غدار ہے اور اسے ہر صورت سزا ہونی چاہیے، طلباء نے تعلیمی نظام کی خرابیوں کے باعث خودکشی کے واقعات بڑھنے کا ذمہ دار بھارتی وزیر تعلیم کو ٹھہرا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل امتحانی سکینڈلز نے لاکھوں طلباء کے غصہ کو مزید بڑھا دیا ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کا موجودہ ناقص تعلیمی نظام نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارتی نوجوانوں کا احتجاج مودی حکومت کی تمام ناکام پالیسیوں کیلئے چیلنج بن چکا ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے