اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے ان حالات میں ان کی نمائندگی کون کرسکتا ہے، اس بار آپ کو فارم 45 کا بندوبست کرنا ہے۔

گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بار ہم کسی کو آپ کے ساتھ نا انصافی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پچھلے الیکشن میں آپ کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا، آپ نے فیصلہ کرنا ہوگا موجودہ حالات میں آپ کی نمائندگی کون کر سکتا ہے، پیپلز پارٹی ہی آپ کی بہترین نمائندگی کر سکتی ہے، صدر آصف علی زرداری سے بہتر کوئی اور نمائندہ نہیں ہوسکتا۔

18ویں ترمیم کا زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا، وہ این ایف سی، 18 ویں ترمیم کو تحفظ نہیں دینا چاہتے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹم بم اور بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد صدر زرداری نے رکھی، پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہے، اس کی وجہ قائد عوام ہیں، انہوں نے ایٹم بم کا تحفہ دیا، پاکستان کی خود مختادی کیلئے سب سے بڑا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کی خود مختادی سی پیک سے بڑی ہے، صدر زرادی نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی، صدر زرداری نے پاکستان سے غیر ملکی اڈے بند کروا کر مہمانوں کو خدا حافظ کہا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ خطے میں جنگ کے حالات ہیں، ہمارے فیلڈ مارشل امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں، جتنا جلد امن کی کوشش کامیاب ہوگی، اتنا جلد عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، دعا گو ہیں کہ فیلڈ مارشل کی خطے میں قیام امن کی کوششیں کامیاب ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے