اسلام آباد (مانند نیوز)مالدیپ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں کے تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

مالے میں کھیلے جارہے اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جہاں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے مات دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عمر نواز نے پانچویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول ہارون حامد نے انجری ٹائم میں بنایا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، قومی ٹیم کا بنگلایش کے خلاف پہلا میچ ڈرا ہوا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے