اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ گلت بلتستان میں ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے، عوام نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔

گلگت بلتستان الیکشن پر ردعمل میں شفیع جان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے، عوام اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑے رہے، ابھی تک موصول متعدد فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے