گلگت (مانند نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

جی بی اے 7 اسکردو کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق، پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4500 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے راجا جلال حسین خان 4056 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 24 گھانچے 3 کے بھی تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 1 گلگت 1:

جی بی اے 1 گلگت 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے امجد حسین 873 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد شفیق الدین 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 2 گلگت 2:

جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 3 گلگت-3 :

جی بی اے 3 گلگت-3 کے 82 میں سے 39 پولنگ اسٹیشنز میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال 4452 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس 3765 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 4 نگر-1:

جی بی اے 4 نگر-1 میں 53 میں سے 46 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 6174 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 5467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 5 نگر-2:

جی بی اے 5 نگر-2 میں 32 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 743 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 560 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 6 ہنزہ:

جی بی اے 6 ہنزہ میں 88 میں سے 77 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 5612 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 4540 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 8 اسکردو-2 :

جی بی اے 8 اسکردو-2 کے 70 میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 1228 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 936 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

جی بی اے 9 اسکردو-3 :

جی بی اے 9 اسکردو-3 کے 54 میں سے 16 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 3173 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 2039 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 10 اسکردو-4 :

جی بی اے 10 اسکردو-4 میں 51 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 1059 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 947 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 11 کھرمنگ:

جی بی اے 11 کھرمنگ میں 51 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1174 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 758 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 12 شگر:

جی بی اے 12 شگر میں 71 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 5519 ووٹ لے کر پہلے اسلامی تحریک پاکستان کے راجا محمد اعظم خان: 3474 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 13 استور-1 :

جی بی اے 13 استور-1 کے 57 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 17 دیامر-3 :

جی بی اے 17 دیامر-3 کے 46 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 1306 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عبدالکریم 803 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 18 دیامر 4 :

جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے کفایت الرحمان 3631 ووٹ لیکر پہلے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3298 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 19 غذر 1:

جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے ظفر محمد 2556 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 2413 دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 20 غذر-2:

جی بی اے 20 غذر-2 کے 69 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 1530 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہاں 1504 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 22 گھانچے 1:

گلگت بلتستان انتخابات میں جی بی اے 22 گھانچے 1 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔

58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز میں پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد ابراہیم ثنائی 279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 261 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 23 گھانچے-2:

جی بی اے 23 گھانچے-2 کے 50 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 1328 ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوار عبد الحمید 254 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

403 امیدوار میدان میں

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔

انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار نے حصہ لیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے