سخاکوٹ(نامہ نگار) آن لائن فراڈ ، ایک اور فیک ویب سائٹ کے ذریعے نوسربازوں نے لوگوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگادیا ۔ ” سکیل ٹیکنالوجی ” کے نام سے ایک فیک ویب سائٹ جو کہ جعلی طریقے سے امریکہ کے کاروباری حضرات کے فرضی ناموں سے چلایا جارہا تھا ۔ لوگوں کو منافع کی لالچ دیکرایک ایک پاکستانی شہری سے لاکھوں روپے بٹور لئے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فیک ویب سائٹ 2024کے اواخر میں منظر عام پر آیا تھا ۔ اور ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد ، لاہور اورکراچی میں اپنے دفاتر کھول رکھے تھے ۔ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے مذکورہ فیک ویب سائٹ چلانے والوں نے چند پر تکلف پروگرام بھی منعقد کئے تھے ۔ تحصیل درگئی کے ایک شہری نے 25لاکھ کی خطیر رقم اس میں انوسٹ رکھے تھے ۔اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے منافع کی لالچ میں آکر لاکھوں روپے اس ویب سائٹ میں رکھے تھے ۔متاثرین کے مطابق سکیل ٹیکنالوجی کی کمپنی نے کراچی کے فیصل بینک میںSA Technology کے نام سے اکاؤنٹ بھی کھول رکھا تھا جس کا اکاؤنٹ نمبر 3591499000006564 ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ نے 12اپریل 2026سے منافع کی رقم نکالنے کاودڈرااورڈیپازٹ بند کردیا تھا جبکہ 20١پریل کو اپ ڈیٹ اور آڈٹ کا بتاکر 35روز تک ویب سائٹ کو منجمد کردیا اور اب مذکورہ فیک وئب سائٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ آن لائن فراڈ کا شکار ہونے والے افراد نے محکمہ ایف آئی اے اور سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ "سکیل ٹیکنالوجی ” کے نام سے مذکورہ فیک ویب سائٹ کا سراغ لگا کر ان سے غریب عوام کے لوٹے ہوئے پیسے واپس دلادیں اور نوسربازوں کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈبل شاہ اور کوف کے ناموں سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا تھا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے