اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپنے من پسند لوگوں کو پارلیمان تک پہنچانا لوگوں کا حق ہے اور یہی جمہوریت ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان 70 فیصد لوگوں کو جمہوری عمل سے نکالا گیا، اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا فارم 47 ملنا چاہیے تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے