پشاور (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکان اسمبلی نے صوبائی حکومت اور اپوزیشن قیادت کی ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ناراض ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے پیشرفت نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ناراض ارکان نے صوبائی حکومت اور اپوزیشن قیادت کی ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کارکنوں اور پارلیمانی کمیٹی کو ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق بتایا جائے کہ کیا اپوزیشن سے رابطے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہیں؟

اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر نے بانی رہائی تحریک کی مشاورتی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جلد باقاعدہ نشست کے لیے نمائندے نامزد کیے گئے، ملک بھر کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینزسے رابطے کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے