اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75 سال منا رہے ہیں جو ہمارے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے، پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت چین کے ساتھ مضبوط تعلقات پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی ناصرف سرحدیں ملتی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی گہرے روابط موجود ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ سی پیک، شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک اقدام کا اہم جزو ہے اور سی پیک ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے