اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ مظفر آباد میں ادا کر دی گئی۔

گزشتہ روز مظفر آباد میں ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

شہداء کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے