اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ’یو ایف سی فریڈم 250‘ کے انعقاد پر تقریباً 60 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام اخراجات حکومت کے بجائے یو ایف سی کی پیرنٹ کمپنی’ٹی کے او گروپ‘ اٹھا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایونٹ ٹرمپ کی 80 ویں سالگرہ کے دن 14 جون 2026ء کو وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’یو ایف سی فریڈم 250‘ کے لیے وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں لگائے جانے والے اسٹیج، فائٹرز کی معاوضوں اور ایونٹ کے دیگر انتظامات پر 60 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی اور ایونٹ کے بعد ساؤتھ لان کی گھاس کی بحالی پر7 لاکھ ڈالرز الگ سے خرچ ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس اور یو ایف سی حکام کے مطابق اس پر کوئی سرکاری پیسہ خرچ نہیں ہو رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد پر واشنگٹن ڈی سی شہر کو سیکیورٹی کے لیے 10 سے 12 ملین ڈالرز کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے جو وفاقی فنڈز سے ادا کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے