سخاکوٹ(مانند نیوز) لیویز تھانہ باچہ خان شہید کوپر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ لیویز نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اسی دوران لیویز پوسٹ کوپر کو ڈی ایس بی کے اہلکاروں سید لطیف اور فرمان کے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ کسی بھی وقت مالاکنڈ کی جانب بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پوسٹ کمانڈر صابر رحمان نے اپنی نفری کے ہمراہ ناکہ بندی قائم کی اور مشکوک موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریبا پانچ کلوگرام چرس اور آئس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ سے بتایا جاتا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر درگئی ریاض محسود نے صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان اور پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر صابررحمان، تفتیشی افیسر محمدعمر، آئی ایچ سی سبحان اللہ اور آضغر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ کو منشیات جیسی سماجی برائی سے پاک کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک الگ کارروائی کے دوران غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کے مفرور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے