ہنگو(مانند نیوز) ٹل مرکزی عیدگاہ کے مقام پر درسمند۔خوائیدادخیل اور ٹل اقوام کا مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔جس میں تینوں قوموں کے مشران۔نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شمالی وزیرستان سے خانہ بدوش قبیلہ خوجل خیل پلوسین میں غیرقانونی طریقے سے اباد ہونے کے خلاف مشترکہ طور پر ضلع کرم اور ضلع ہنگو انتظامیہ کو 21 جون تک ڈیڈھ لائن دے دیا۔گرینڈ جرگہ کے اختتام پر ٹل۔درسمند اور خوائیداد خیل اقوام نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی عشروں سے وزیر قبیلہ خوجل خیل خانہ بدوشی کی شکل میں اکر غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر ہے۔خوجل خیل قبیلہ نے ہمارے کئ مشران اور نوجوان کو شہید اور زخمی کئے۔اور ہزاروں کنال زمین پر قبضہ جمایا ہے۔مشران کا کہنا تھا کہ ہمارے تین اقوام نے اے سی سے لیکر چیف سیکرٹری اور وزیراعلی’ تک اپنا فریاد پہنچایا ہے لیکن خوجل خیل قبیلہ کو زمین خالی کرنے کے بجائے ان کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کرم اور ہنگو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو 21 جون تک کا ڈیڈھ لائن دے دیا ان کا کہنا تھا کہ 21 جون تک اگر ہمارے جائز مطالبات جس میں جاری ترقیاتی منصوبے بند کرنے اور خوجل خیل قبیلہ اور تین اقوام کے مابین مذاکرات نہیں ہوتے تو ہنگو  اور کرم روڈ ہرقسم ٹریفک کیلیۓ بند کردیا جاۓگا اور خوجل خیل قبیلہ کے ساتھ مکمل سوشل بائیکاٹ اور شٹر ڈاؤن ھڑتال سمیت پولیو سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔اور تمام تر ذمہ داریاں کرم اور ضلع ہنگو انتظامیہ پر ہونگی۔آئندہ گرینڈ جرگہ بدھ 17 جون کو منعقد کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے