ایبٹ آباد (مانند نیوز) میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (PBCC) کے زیر اہتمام دوسرے ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کی غرض سے چھ روزہ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم تھے۔ یبٹ آباد پبلک سکول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر انور علی سیال، پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول پروفیسر اختر قریشی، صدر ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ کلب تجمل حسین دانش، سیکرٹری فنانس محمد بلال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد باہمت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی میزبانی کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سپر لیگ نہ صرف دوسرے ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کا بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں کی ٹیموں کی ایبٹ آباد میں شرکت شہر کے لیے باعثِ فخر ہے اور ضلعی انتظامیہ مہمان کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے میزبانی کا حق ادا کرے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بھرپور محنت، جذبے اور سپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیلیں تاکہ بہترین قومی ٹیم کا انتخاب ممکن ہو سکے چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سپر لیگ میں ملک بھر سے منتخب 56 بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد 14 سے 20 نومبر تک ڈھاکہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ایشیاء کپ کی تیاری کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔تقریب کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز سندھ اور پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے