وانا (مانند نیوز ) ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا عباس خان آفریدی کی ہدایات اور خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 کے مؤثر نفاذ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر کے زیر اہتمام تحصیل شکئی میں موسمیاتی تبدیلی، ہماری مشترکہ ذمہ داری کے عنوان سے ایک جامع آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔آگاہی سیشن کا مقصد نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی، قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحول دوست طرزِ زندگی کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ مقررین نے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات، ان سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات اور ہر فرد کی ذمہ داری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور ماحول کے تحفظ، شجرکاری مہمات میں فعال کردار ادا کرنے، مؤثر ویسٹ مینجمنٹ، پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال میں کمی اور ماحول دوست عادات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء کو اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت، مقامی کمیونٹی اور نوجوانوں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔مقررین نے کہا کہ نوجوان اپنی توانائی، شعور اور مثبت کردار کے ذریعے نہ صرف اپنے علاقوں کو سرسبز اور صاف ستھرا بنا سکتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ، صحت مند اور پائیدار ماحول کی بنیاد بھی رکھ سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر کے مطابق ایسے آگاہی پروگراموں کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور انہیں ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ ایک سرسبز، صاف ستھرا اور پائیدار پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے