اسلام آباد (مانند نیوز) قطر نے ایران کے 6 ارب ڈالر تہران منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ 

دوحہ سے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق یہ رقم ایران کی جنوبی کوریا میں منجمد تیل کی آمدنی ہے، 6 ارب ڈالر 2023 کے امریکا ایران قیدی تبادلے کے معاہدے کے تحت قطر منتقل ہوئے۔

قطری ترجمان کے مطابق امریکا ایران کے درمیان 5-5 قیدیوں کے تبادلےکے بعد رقم جنوبی کوریا سے قطر منتقل کی گئی۔ امریکی شہریوں کی رہائی کے باوجود رقم ابتک ایران کے حوالے نہیں کی گئی ترجمان نے قطر کی جانب سے واضح بیان میں کہا کہ ایرانی فنڈز قطر کے بینکس میں موجود ہیں اور امریکی پابندیوں کے تحت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کو 6 ارب ڈالر تک براہ راست رسائی حاصل نہیں، ایرانی صدر کے اعلان کے باوجود منجمد فنڈز کی تہران منتقلی تاحال نہیں ہوئی۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی فنڈز قطر کی ملکیت نہیں بلکہ ایران کے اثاثے ہیں، ایرانی فنڈز کے استعمال اور منتقلی پر اب بھی امریکی نگرانی برقرار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے