اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے یہ فہرستیں بھارتی حکومت کے حوالے کیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرستیں پاکستان کو دیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے