اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دینے کے قابل بنیں۔

ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ ضم اضلاع کو 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل میں ضم اضلاع کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سخت حالات میں سابق پاٹا اور فاٹا میں انکم ٹیکس اور لیوی لائی جا رہی ہے، ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دینے کے قابل بنیں۔

اس معاملے پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے وعدہ کیا تھا لیکن پھر بھی فنانس بل میں ٹیکس لاگو کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر سے ملاکنڈ تک 18 سے 22 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس صوبے میں بجلی کی پیداوار ہو اس پر اس کا پہلا حق بنتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے