اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی استنبول میں متعدد ترک سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جہاں پاکستان ترکیہ اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی، توانائی، کان کنی، آئی ٹی، انفرااسٹرکچر اور نج کاری میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

دوسری جانب ترک سرمایہ کار کمپنی نے بھی پاکستان میں آپریشنز بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے ترک بزنس وفد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کو بندرگاہوں، میری ٹائم اور لاجسٹکس میں سرمایہ کاری بڑھانے کی بھی دعوت دی۔

اس موقع پر ترک کاروباری رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اعتماد اور پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اعادہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے