اسلام آباد (مانند نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔  

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047، مہاجرین کے 12 حلقوں سے 218  امیدوار ہیں، جانچ پڑتال کے بعد مجموعی طور پر 41 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپسی لینے کا آخری دن ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، 6 جولائی کو ہی انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 27جولائی بروز پیر کو پولنگ ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے