اسلام آباد (مانند نیوز) ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں لے کر طیارہ نجف سے مشہد پہنچ گیا، جہاں انہیں آج روضۂ امامِ رضا ؓ کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جسدِ خاکی کی یہ منتقلی ایران اور عراق میں 6 روز تک جاری رہنے والے جلوسِ جنازہ کے اختتامی مرحلے کا حصہ ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گلپایگانی کے مطابق شہید کی خواہش تھی کہ انہیں مشہد میں روضۂ امام رضا ؓ کے قریب دفن کیا جائے۔

اس سے قبل آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت علی ؓ، حضرت عباس ؓ اور امام حسین ؓ کے روضوں پر لے جایا گیا، نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جبکہ گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے