وانا (مانند ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشفاق وزیر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے کرب کوٹ میں کرمز خیل اور ڈسی خیل قبائل کے درمیان زمین کا تنازع زیرِ سماعت ہے۔ ان کے مطابق کرمز خیل قبیلے نے تنازع کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے ڈسی خیل فریق کو پیش ہونے کے احکامات جاری کیے اشفاق وزیر نے کہا کہ ان کے بقول ڈسی خیل فریق عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہا، جبکہ متنازعہ زمین پر خیمے نصب کرنے کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو دونوں قبائل کے درمیان کسی بھی وقت تصادم یا ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال ضلعی پولیس افسر جنوبی وزیرستان لوئر طاہر شاہ کے علم میں ہونے کے باوجود مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی، جو باعثِ تشویش ہے۔ا شفاق وزیر نے مطالبہ کیا کہ ضلعی پولیس فوری طور پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے، متنازعہ مقام پر قانون کی بالادستی قائم کرے اور دونوں قبائل کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے