کراچی (مانند نیوز) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزمہ انمول کے وکیل نے جیل میں سہولتیں نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

سماعت کے دوران ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟

ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اعتراض نہیں، جبکہ ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے، سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ویمن جیل حکام کے مؤقف کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول کی درخواست نمٹا دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے