اسلام آباد (مانند نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 13روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا

مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگر) کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے