اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ نوجوان اور نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت مکمل کرلی۔

نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے۔ محنتی، متحرک اور نتائج دینے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم کو تشویش ہے۔

شہباز شریف نے چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کیا۔ 

وزارتِ آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی وزیراعظم  شہباز شریف غیر مطمئن ہیں۔

قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے