اسلام آباد (مانند نیوز) ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے لیے خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کروا دی گئیں۔

حکام کے مطابق نئی نمبر پلیٹس سے تجرباتی اور تجارتی گاڑیوں کی شناخت آسان ہوگی، تجارتی سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کی پلیٹ پر آٹو ڈرائیو درج ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی مرحلے میں شامل گاڑیوں پر ٹیسٹ درج کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق بغیر ڈرائیور گاڑیوں کے لیے مخصوص نمبر پلیٹس کا رنگ نیلا رکھا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس سے سڑکوں پر نگرانی اور ٹریفک سیفٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے استعمال اور ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے