اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔

فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو ان پلیٹ فارمز پر موجود اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ جب بھی وہ ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس میسج میں لکھا ہوا ہے کہ عدم دستیابی سائٹ میں مسئلے کی وجہ سے ہے جسے جلد ہی حل کر لیا جائے گا، براہ مہربانی کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کےمطابق صارفین کی جانب سے فیس بک ڈاؤن  ہونے کی شکایات میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے قریب نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فی الحال میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے