پشاور(مانند نیوز) سمارٹ ٹریننگ اینڈ کنسلٹی سروسز  پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیفٹی ڈاکٹر زاہد کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعلیم یافتہ مگر بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی، انہیں بین الاقوامی معیار کی فنی تربیت سے آراستہ کرنا اور عالمی روزگار کی منڈی کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ادارے کی اولین ترجیح اور بنیادی مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صرف تعلیمی ڈگری کامیابی کی ضمانت نہیں رہی بلکہ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تجربہ، بین الاقوامی سیفٹی اسٹینڈرڈز اور جدید فنی تربیت ہی نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر کامیاب کیریئر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سمارٹ ٹریننگ اینڈ کنسلٹی سروسز (STCS) نے وژن 2030 کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ادارہ نوجوانوں کو عالمی معیار کے سیفٹی کورسز، صنعتی تربیت، کیریئر کونسلنگ، مہارتوں کی ترقی اور بیرون ملک ملازمتوں کے لیے رہنمائی فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ عالمی منڈی میں بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔ڈاکٹر زاہد کمال نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ایک سنگین سماجی اور معاشی چیلنج بن چکی ہے، جس سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں سے فارغ التحصیل ہونے والے بے شمار نوجوان مناسب مہارتوں اور عملی تربیت کے فقدان کے باعث اپنی صلاحیتوں کے مطابق روزگار حاصل نہیں کر پا رہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے STCS نے نوجوانوں کو عالمی معیار کے سیفٹی کورسز اور دیگر پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا، جس کے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے اب تک 32 ہزار سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں سے متعلق سیفٹی کورسز، تکنیکی مہارتوں اور عملی تربیت سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔ ان تربیت یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد آج یورپ، مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹس میں تعمیرات، انجینئرنگ، آئل اینڈ گیس، مینوفیکچرنگ، انڈسٹریل سیفٹی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں میں کامیابی سے خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان اپنی محنت، مہارت اور عالمی معیار کی تربیت کی بدولت ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں، اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں، ملک میں قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اگر نوجوانوں کو معیاری تربیت اور درست رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد کمال نے کہا کہ ادارے کا مقصد صرف تربیت فراہم کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں کی مکمل کیریئر پلاننگ، عملی رہنمائی، انٹرویو کی تیاری، بین الاقوامی معیار کے مطابق مہارتوں کی نشوونما اور انہیں بیرون ملک روزگار کے بہترین مواقع تک رسائی دلانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ STCS نوجوانوں کو صرف سرٹیفکیٹ نہیں دیتا بلکہ انہیں عملی زندگی میں کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن رہنمائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے مستحق، یتیم، نادار اور مالی مشکلات کا شکار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ اسی مقصد کے تحت ادارہ ایسے نوجوانوں کو انتہائی مناسب اور رعایتی فیس پر سیفٹی کورسز اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ مالی وسائل کی کمی کسی بھی نوجوان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ادارہ فلاحی جذبے کے تحت مستحق نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام، رعایتی پیکجز اور مزید سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے والدین اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صرف روایتی تعلیم پر انحصار کرنے کے بجائے جدید فنی مہارتیں، بین الاقوامی سیفٹی سرٹیفیکیشن، ڈیجیٹل اسکلز اور پیشہ ورانہ تربیت بھی حاصل کریں کیونکہ عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دور میں وہی نوجوان کامیاب ہوں گے جو جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور بین الاقوامی معیار کی تربیت سے آراستہ ہوں گے۔ڈاکٹر زاہد کمال نے کہا کہ پاکستان نوجوان آبادی کے لحاظ سے دنیا کے اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اگر اس نوجوان نسل کو معیاری فنی تعلیم، جدید مہارتوں اور بین الاقوامی روزگار کے مواقع سے جوڑا جائے تو نہ صرف بے روزگاری میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ ملکی برآمدات، زرمبادلہ، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔آخر میں انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، صنعتی اداروں، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے، جدید تربیتی پروگراموں کے اجراء اور بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں تاکہ پاکستان کا نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کرے، باعزت روزگار حاصل کرے اور ملک کو معاشی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے