اسلام آباد (مانند نیوز) جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا (Sebenza) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام زور فونٹین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب متاثرین اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد ٹیمبیسا میں چھوٹی دکانوں کے مالک تھے۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کے ٹریفک سگنل پر رکتے ہی ایک سفید رنگ کی سیڈان گاڑی ان کے قریب آ کر رکی، جس سے مسلح افراد باہر نکلے اور گاڑی کے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی موت کی تصدیق کی، پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول برآمد کر لیے ہیں۔

 حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہو سکا اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے