ایرانی(مانند نیوز ) پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکی حملوں کے جواب میں حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ اللّہ تعالیٰ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی۔

یہ بیان امریکا کی جانب سے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے امریکی حملوں کے دوران درجنوں ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے دوران جزیدے قشم، کیش، بندر عباس، آبادان اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے قشم میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے