اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ریاست کیرالا میں ایک منفرد شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں تقریب کے تمام اہم کردار جڑواں افراد تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جڑواں بھائی اکھل کے تھامس اور نکھل کے تھامس کی شادی جڑواں بہنوں میگی میری تھامس اور ماریا میری تھامس سے چانگانا سیری میٹرو پولیٹن چرچ میں ہوئی۔

شادی کی مذہبی رسم جڑواں پادری فادر انٹو پیزھمکٹل اور فادر اجو پیزھمکٹل نے ادا کی جبکہ جڑواں بھائی جیرون جیمز اور جوہون جیمز نے شادی کے دوران پادریوں کی معاونت کی۔

جڑواں بہنوں نے بتایا کہ بچپن سے ہماری خواہش تھی کہ ہماری شادی میں ہر اہم کردار جڑواں افراد ادا کریں، اسی مقصد کے لیے ہم نے جڑواں پادریوں کی تلاش شروع کی اور اس میں کامیاب رہے۔

جڑواں پادریوں نے اس موقع کو اپنی زندگی کا یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جڑواں جوڑے کی شادی کروانا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔

ان کے مطابق جیسے دولہاؤں اور دلہنوں نے ایک ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا ہے اسی طرح ہم خود بھی ایک ساتھ پادری بنے تھے، اس لیے یہ تقریب ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں دولہا مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ دونوں دلہنیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

یہ منفرد شادی کی تقریب شریک افراد کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی جبکہ دونوں خاندانوں کے مطابق یہ ان کے برسوں پرانے خواب کی تکمیل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے