اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ Terms & conditions جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی موصول ہو جائے گی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت کو امید ہے رقم موصول ہونے سے زرِ مبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پراسس جلد مکمل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں پاکستان نے 2.2 ارب ڈالرز ادائیگیاں کیں جن میں 1.3 ارب ڈالرز چینی کمرشل قرض اتارا گیا۔

گزشتہ ماہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے جولائی 2026ء میں 2.2 ارب ڈالرز کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ہے، جس میں چین کے 1.4 ارب ڈالرز کے کمرشل قرض کی واپسی اور باقی 80 کروڑ ڈالرز دیگر قرضوں کی ادائیگی کی مد میں شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے