اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔

باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کے مالک ہیں، پاکستان کا کونسا حصہ ہے جہاں کشمیری کام نہیں کر رہے؟ پاکستان میں کشیریوں کو سارے حقوق مل رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ 2 دن بعد الیکشن میں 4 شیر منتخب ہو کر اسمبلی پہنچیں گے، آزاد کشمیر میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت کے لیے 6 سیٹوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی میں بہت سارے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور محبِ وطن ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے