پشاور (مانند نیوز) کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان تیزاب سے جھلس گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔