اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی۔

عراق کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے پورے خطے کو داعش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ایران اور عراق کے عوام جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت کو جان لیا ہے، ایران کی مزاحمت اب ایران، عراق اور خطے کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال سے واضح ہے کہ جنگ میں کون غالب آ رہا ہے، خطے کے اسلامی ممالک کو باہمی تعاون کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دورہ عراق کا مقصد غیرملکی مداخلت کے بغیر علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے