اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی، پیٹرول پر برقرار

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھانے کے بعد ڈیزل پر لیوی 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر بھی لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے