اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی دوسری سالگرہ منائی گئی۔

 اسٹار کرکٹرز کی ننھے آلیار کی سالگرہ کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

آلیا ر کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے ہی شرکت کی اور اسے یادگار بنایا۔ 

شاہین آفریدی سالگرہ میں بیٹے کے ساتھ کھیلتے رہے اور فیس پینٹنگ بھی کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 2 سال پہلے آلیار نے ہماری دنیا کو روشن کیا اور اسے مزید خوبصورت بنا دیا، سالگرہ مبارک۔

سابق کپتان شاہد آفریدی تقریب میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ننھے چیمپئن سالگرہ مبارک، 2 سال خوشیوں والے محبت بھرے اور یادگار رہے۔

 شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو وائرل ہو گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے