اسلام آباد (مانند نیوز) دنیائے کرکٹ کے سابق 22 کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق مطالبہ کردیا۔

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت سمیت دیگر ممالک کے سابق 22 کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا اور بانی پی ٹی آئی کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

23 اگست کو وزیراعظم کے نام خط لکھنے والوں میں سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل، کپل دیو، ای این چیپل، ایل بارڈر، اسٹیو وا اور سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی شامل ہیں۔

مشترکہ خط میں ان کپتانوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کو، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے