اسلام آباد (مانند نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم یا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا اپوزیشن کا حق ہے، اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی تو اسے سہولت فراہم کریں گے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں زیتون کا پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کی ذمے داری نہیں کہ ایوان کا کورم مکمل کرے، کورم مکمل کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمے داری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بہتری آئی اور تمام لوگ موجود تھے، امید ہے کہ کل مزید بہتری آئے گی اور کورم مکمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہے، اسے خالی چھوڑنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق اتحاد کیا ہے جو اچھی چیز ہے۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کمیٹیوں سے استعفے میں نے ابھی تک قبول نہیں کیے، میری یہی خواہش ہے کہ میں کمیٹیوں سے پاکستان تحریکِ انصاف کے استعفے قبول نہ کروں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے