پشاور( مانند نیوز)سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت اور انھیں زندگی کی تمام تر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے دفتر میں پاکستان ڈس ایبل فاونڈیشن کراچی کے زیراہتمام مردان میں پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ مردان کی تعاون سے بصارت سے محروم غریب مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج اور کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے پاکستان ڈیسبل فاونڈیشن کی وائس چئیرمین شکیلہ یاسمین،فنانس سیکرٹری عذرا بیگم، شیر نبی خان، پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ مردان کے صدر عبدالکبیر خان اورسائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او محمد عارف نے بھی خطاب کی،حمایت اللہ مایار نے خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ ہر سختی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ کسی ایک جسمانی معذوری کی وجہ سے انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، ان کے اندر مخفی صلاحیتوں کو نکھارکر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ مردان کے صدر عبدالکبیر خان نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایف ملک بھر میں بصارت سے محروم افراد کی محرومیوں کے ازالے کیلئے دن رات کوشاں ہے،انہوں نے مخیر حضرات کو چاہئے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کا خیال رکھے اور اپنے عطیات، خیرات اور صداقات ضرورت مندوں کو پہنچانے اور یتیموں کی کفالت اور بہترین شہری بنانے کیلئے پی ڈی ایف کا ساتھ دیں۔کبیر خان نے کہا کہ کہا کہ ہماری تنظیم بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور اب تک لاتعداد خاندانوں کی مالی مدد کرچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے