پشاور(مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کے تعاون سے بابنئی حاجی محمد کلے مردان میں شہریوں کے لیے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس آگاہی سیشن کا مقصد تمام لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت،تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیشن سے ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر کے تحسین اللہ اور لیبر ایجوکیشن کے حسن حسا س کا کہنا تھا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔ زیادہ تر لوگ ہجرت کا انتخاب بہتر مستقبل کے حصول کے لیے کرتے ہیں، اورتحقیق کے مطابق غیرقانونی ہجرت کواپنانے کی بنیادی وجہ مستند معلومات کا فقدان ہے، زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے ذریعے اپنے پسندیدہ ملک باآسانی، کم پیسوں میں اور جلد پہنچ جائیں گے جبکہ سچائی اسکے برعکس ہے۔سیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیرونِ ملک ملازمت کی تلاش کے لیے ہمیشہ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ لائیسنس یافتہ بھرتی کی ایجنسی یا حکومت کے قائم کردہ اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایم آرسی ان آگاہی سیشن کا انعقاد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کررہا ہے تاکہ لوگوں کو قانونی اور محفوظ ہجرت کے بارے میں تمام معلومات مفت فراہم کی جاسکے۔شرکاء نے معلومات کو بہت مفید قرار دیا۔اور ایم آرسی کی کاوششوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے