اسلام آباد (مانند نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبرار کیا ہے کہ دھرنوں، احتجاج، کاروباری سرگرمیوں کی بندش سے ملک کو 120 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں سے برآمدات کا یومیہ حجم 50 فیصد تک کم ہوسکتا ہے، ترقی کا سفر رکنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، معاشی استحکام مشکل فیصلوں سے حاصل ہوا، معاشی ترقی کے سفر کو جاری رکھنا مشترکہ ذمے داری ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ مسائل بیٹھ کر حل کریں، دھرنوں اور احتجاج سے نقصان کا اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 21 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ہمارا سفر معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف جارہا ہے، برآمدات کے شعبے میں بھی درست سمت میں گامزن ہیں، پُرامید ہیں کہ معاشی ترقی کے سفر میں مزید تیزی آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے