اسلام آباد: ( مانیند میڈیا ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی جانب سفر کر رہا ہے، ایسے میں احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔مارچ اور ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر رک سکتا، موجودہ حالات میں مارچ اور دھرنے سمجھ سے بالاتر ہیں، معاشی سرگرمیوں میں تعطل سے اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے، دھرنوں اور احتجاج سے نقصان کا اثر عوام پر پڑے گا، دیہاڑی دار طبقہ اور چھوٹے کاروبار بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطی کی صورتحال کا اثر پڑ رہا ہے، سپلائی چین میں خلل، فریٹ اور انشورنس اخراجات میں اضافہ عالمی تجارت کو متاثر کر رہا ہے، اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے۔ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، پُر امید ہیں معاشی ترقی کے سفر میں مزید تیزی آئے گی۔دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے