بہاول پور (گل حماد فاروقی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چولستانی حطے میں شائد ملک کا واحد جامعہ ہے جہاں  محتلف علوم پڑھانے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کیلئے بھی قدرتی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ شیخ زید وایلڈ لائف سنٹر میں  ہرن، اونٹ، محتلف پرندے اور دیگر جنگلی حیات آزادنہ طور پر گھومتے پھرتے ہیں ۔ یہ جنگلی حیات یہاں بچے بھی دیتے ہیں اور یوں ان کی نسل بڑھتی جاتی ہے۔ اس جامعہ میں مچھلیوں کو پالنے کیلئے فش فارم بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں محتلف انواع و اقسام کے مچھلی بھی پائے جاتے ہیں۔ مگر سب سے زیادہ دلچسپی باعث یہ جنگلی حیات ہے  جو باالکل یوں گھومتے پھرتے ہیں جیسے یہ قدرتی جنگل میں مو جود ہو اور یہ جنگلی حیات اب  انسان دوست بھی بن گئے یعنی انسانوں کو دیکھ کر نہیں ڈرتے کیونکہ ان کو اپنی تحفظ کا احساس جو ہوچکا ہے۔ہمارے نمائندے نے حصوصی طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اس جنگلی حیات  کیلئے بنائے گئے جنگل کا دورہ کیا جہاں ہرنوں کی بے شمار بچے بھی موجود تھے اور یہ ہرن نہایت آزادی سے اچل کھود کر دوڑتے اور خوشی کا اظہار کرتے  تھے۔یہ جنگلی حیات سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے جہاں ان کو نہایت قریب سے قدرتی ماحول میں یہ جنگلی حیات دیکھنے کو ملتی ہے۔ جامعہ بہاولپور کے وائس چانسلر انجنیر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ہمارے نمائندے کو حصوصی انٹر ویو دیتے  کہا کہ چولستانی حطے میں جنگلی حیات کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ بھی مل کر ان جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے، ان کی نسل بڑھانے اور ان کے ذریعے سیاحت کو بھی فروغ دینے کیلئے کام کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی حیات کیلئے جنگل کی بہت ضرورت ہوتی ہے اسلئے ان کا عملہ دن رات محنت کرکے چولستانی حطے میں ایسے  پودے لگاررہے ہیں جو کم پانی میں بھی خشک نہ ہو اور جنگل بننے میں آسانی ہو۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جنگی حیات کی یہ مسکن اگر ایک طرف اس سے متعلقہ شعبے کے طلبا و طالبات کو تعلیم و تحقیق کا موقع فراہم کرتا ہے تو دوسری طرف سیاحوں کو بھی انہیں قریب سے دیکھنے کا بہترین کاوش ہے جو یقینی طور پر قابل ستائش ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے