اسلام آباد، لاہور، پشاور،کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ پیر کے روز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد میں بھی بچے سکولوں میں پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، لوئر دیر، باجوڑ اور مانسہرہ میں بھی سکول کھل گئے ہیں۔ کوئٹہ میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے باقی اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں کا پہلے سے ہی آغاز ہوچکا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔طلبا خوشی خوشی سکولوں اور کالجوں میں پہنچ گئے، پہلے روزحاضری انتہائی کم رہی،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،بچوں نے فیس مالک پہنے ہوئے تھے،تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینٹائزرکا انتظام کیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچا ؤکیلئے سپرے کیے گئے اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے